کے تلووں کے بَل اِس طرح بیٹھا ہو کہ دونوں گُھٹنے کھڑے رہیں {2} چِت یعنی پیٹھ کے بَل لیٹا ہو{3} پَٹ یعنی پیٹ کے بَل لیٹا ہو{4} دائیں یا بائیں کروٹ لیٹا ہو{5} ایک کُہنی پر ٹیک لگاکر سوجائے {6} بیٹھ کر اِس طرح سویا کہ ایک کروَٹ جھکا ہو جس کی وجہ سے ایک یا دونوں سرین اُٹھے ہوئے ہوں {7} ننگی پیٹھ پر سُوار ہو اور جانور پستی(یعنی نچان ) کی جانب اُتر رہا ہو{8} پیٹ رانوں پر رکھ کر دو زانو اِس طرح بیٹھے سَویا کہ دونوں سرین جَمے نہ رہیں {9} چار زانُو یعنی چَوکڑی مارکر اِس طرح بیٹھے کہ سر رانوں یاپِنڈلیوں پر رکھا ہو {10} جس طرح عورَت سَجدہ کرتی ہے اس طرح سَجدہ کے انداز پر سویا کہ پیٹ رانوں اور بازوپہلوؤں سے ملے ہوئے ہوں یا کلائیاں بچھی ہوئی ہوں ۔مذکورہ صورَتیں نَماز میں واقِع ہوں یا نَما ز کے علاوہ وُضو ٹوٹ جائے گا ۔پھر اگر ان صورَتوں میں قصدًا سویا تو نَماز فاسِد ہوگئی اور بِلاقَصد سویا تو وُضو ٹوٹ جائے گا مگر نَماز باقی ہے۔بعدِ وُضو (مخصوص شرائط کے ساتھ ) بقیّہ نماز اسی جگہ سے پڑھ سکتا ہے جہاں نیند آئی تھی ۔شرائط نہ معلوم ہوں تو نئے سرے سے پڑھ لے ۔ (ماخوذ اَزفتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱ص۳۶۵تا ۳۶۷)
وُضو ئے انبیاءے کرام عَلَیْہِم الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اورنیند مبارک
انبیاء عَلَيْهِمالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکا وُضو سونے سے نہیں جاتا۔فائدہ: انبیاء عَلَيْهِمالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی آنکھیں سوتی ہیں دل کبھی نہیں سوتا خبعض نَو اقِضِ وُضو (یعنی بعض وضو توڑنے والی چیزیں )انبیاء عَلَيْهِمالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے لیے یُوں ناقِضِ وُضو ( وُضوٹوٹنے کا سبب) نہیں کہ ان کا