Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
26 - 54
{2}مُنہ سے اتنا خون نکلا کہ تھو ک سُرخ ہو گیا اور لوٹے یا گلا س سے منہ لگا کرکُلّی کے لئے پانی لیا تو لو ٹا گلا س اورکُل پانی نَجِس ہو گیا لہٰذا ایسے مو قع پر چُلّو میں  پانی لے کر اِحتِیاط سے کُلّی کیجئے اور یہ بھی احتیا ط فر ما ئیے کہ چھینٹے اُڑ کر آ پکے کپڑوں  وغیرہ پر نہ پڑیں۔
وُضو میں  شک آنے کے 5 اَحکام
	خ اگر دَورانِ وُضو کسی عُضْو کے دھونے میں  شک واقِع ہو اور اگر یہ زندَگی کا پہلا واقِعہ ہے تو اِس کو دھولیجئے اور اگر اکثر شک پڑا کرتا ہے تو اس کی طرف توجُّہ نہ دیجئے۔ اِسی طرح اگر بعدِ وُضو بھی شک پڑے تو اِس کا کچھ خیال مت کیجئے۔ (بہارِشریعت ج۱ص۳۱۰)خ آپ باوُضو تھے اب شک آنے لگا کہ پتا نہیں  وُضو ہے یا نہیں  ، ایسی صورت میں  آپ باوُضو ہیں  کیونکہ صرف شک سے وُضو نہیں  ٹوٹتا ۔(اَیْضاً ص۳۱۱) خ وسوَ سے کی صورت میں  اِحتیاطاً وُضو کرنا اِحتیاط نہیں  اِتِّباعِ شیطان ہے(اَیْضاً) خیقینا آپ اُس وقت تک باوُضو ہیں  جب تک وُضو ٹوٹنے کا ایسا یقین نہ ہوجائے کہ قَسَم کھاسکیں  خ کوئی عُضْو دھونے سے رَہ گیا ہے مگر یہ یاد نہیں  کون سا عُضْو تھا تو بایاں  ( یعنی اُلٹا ) پاؤں  دھولیجئے ۔      (دُرِّمُختار ج ۱ ص ۳۱۰)
سونے سے وُضو ٹوٹنے نہ ٹوٹنے کا بیان
	نیند سے وُضو ٹوٹنے کی دو شَرطیں  ہیں  :{1} دونوں  سُرِین اچّھی طرح جمے ہوئے نہ ہوں  {2} ایسی حالت پر سویا جو غافِل ہوکر سونے میں  رُکاوٹ نہ ہو۔جب دونوں  شَرطیں  جمع ہوں  یعنی سُرِین بھی اچّھی طرح جمے ہوئے نہ ہوں  نیز ایسی حالت میں  سویا ہو جو