اَلقَہْقَہَۃُ مِنَ الشّیطٰن وَالتَّبَسُّمُ مِنَ اللہِ تَعالٰی یعنی قَہقَہہ شیطا ن کی طر ف سے ہے اور مُسکرانا اللہ عَزَّ وَجَلَّکی طرف سے ہے ۔ (اَلْمُعْجَمُ الصَّغِیر لِلطَّبَرَانِیّ ج۲ص۱۰۴)
کیا ستر دیکھنے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
عوام میں مشہور ہے کہ گُھٹنا یا ستر کُھلنے یا اپنا یا پرایا سَتْر دیکھنے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے یہ باِلکل غَلَط ہے۔ ہاں وُضو کے آداب سے ہے کہ ناف سے لے کر دونوں گُھٹنوں سَمیت سب سَتْر چُھپا ہو بلکہ اِستِنجا کے بعد فوراً ہی چُھپا لینا چاہئے کہ بغیر ضَرورت سَتْرکُھلا رکھنا مَنْع اور دوسروں کے سامنے سَتْر کھولنا حرام ہے۔ (بہارِشریعت ج۱ص۳۰۹)
غسل کا وُضو کافی ہے
غسل کے لیے جو وُضو کیا تھا وُہی کافی ہے خواہ بَرَہْنہ( بَ۔رَہْ۔نَہ ) نہائیں۔ اب غسل کے بعد دوبارہ وُضو کرنا ضَروری نہیں بلکہ اگر وُضو نہ بھی کیا ہو تو غسل کر لینے سے اَعضائے وُضو پر بھی پانی بہ جاتا ہے لہٰذا وُضو بھی ہو گیا ، کپڑے تبدیل کرنے سے بھی وُضو نہیں جاتا ۔
تھوک میں خون
{1}مُنہ سے خو ن نکلا اگر تھو ک پر غالِب ہے تو وُ ضو ٹو ٹ جا ئے گا ورنہ نہیں ، غَلَبے کی شناخت یہ ہے کہ اگر تھوک کا رنگ سُرخ ہو جا ئے تو خون غالِب سمجھا جا ئے گااور وُضو ٹوٹ جائیگایہ سُرخ تھوک نا پا ک بھی ہے۔ اگر تھو ک زَرد(یعنی پیلا) ہو تو خون پر تھوک غالِب مانا جا ئے گا لہٰذا نہ وُضو ٹو ٹے گا نہ یہ زَرد تھو ک ناپاک۔ (بہارِشریعت ج۱ص۳۰۵)