وضو میں مہندی اور سرمے کا مسئلہ
خعورت کے ہاتھ پاؤں پر مہندی کا جِرم لگا رَہ گیا اور خبر نہ ہوئی تو وُضو و غسل ہو جائے گا ۔ہاں جب اِطِّلاع ہو چھڑا کر وہاں پانی بہا دے۔ (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجَہج ۴ ص ۶۱۳) خ سُرمہ آنکھ کے کُوئے (یعنی آنکھ کے کونے) یا پلک میں رہ گیا اور اطِّلاع نہ ہوئی ظاہِر اً حَرَج نہیں اور بعد ِنَماز کُوئے(آنکھ کے کونے) میں محسوس ہوا تو اَصلاً باک(یعنی بالکل اندیشہ) نہیں۔(مطلب یہ کہ نماز ہو گئی) (اَیضاً)
انجکشن لگانے سے وُضو ٹوٹے گا یا نہیں ؟
خگوشت میں انجکشن لگانے میں صِرف اِسی صورت میں وُضو ٹوٹے گا جب کہ بہنے کی مقدار میں خون نکلیخجب کہ نَس کا انجکشن لگاکر پہلے خون اُوپر کی طرف کھینچتے ہیں جو کہ بہنے کی مقدار میں ہوتا ہے لہٰذا وُضو ٹوٹ جاتا ہے خ اِسی طرح گلوکوز وغیرہ کی ڈرِپ نَس میں لگوانے سے وُضو ٹوٹ جائیگا کیوں کہ بہنے کی مقدار میں خون نکل کر نلکی میں آجاتا ہے ۔ ہاں بہنے کی مقدار میں خون نلکی میں نہ آئے تو وُضو نہیں ٹوٹے گا خسِرِنج کے ذَرِیعے ٹیسٹ کرنے کے لئے خون نکالنے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ یہ بہنے کی مقدار میں ہوتا ہے اسی لئے یہ خون پیشاب کی طرح ناپاک بھی ہوتا ہے، خون سے بھری ہوئی شیشی جیب میں رکھ کر نماز پڑھی،نہ ہوئی نیز خون یا پیشاب کی شیشی اگر چِہ اچّھی طرح بند ہو مسجِد کے اندر بھی نہیں لا سکتے ،لائیں گے تو گنہگار ہوں گے۔