بھیگی ہوئی چھنگلیاں (یعنی چھوٹی انگلیاں ) کانوں کے سُوراخوں میں داخِل کرنا خ اَنگوٹھی کو حَرَکت دینا جب کہ ڈِھیلی ہو اور یہ یقین ہو کہ اِس کے نیچے پانی بہ گیا ہے، اگر سخت ہو تو حَرَکت دیکر انگوٹھی کے نیچے پانی بہانا فرض ہے خ مَعذورِ شَرْعی (اس کے تفصیلی اَحکام اِسی رسالے کے صَفحَہ32 تا 35 پرمُلاحَظہ فرما لیجئے ) نہ ہو تو نَماز کا وقت شُروع ہونے سے پہلے ہی وُضو کر لینا خ جو کامل طور پر وُضو کرتا ہے یعنی جس کی کوئی جگہ پانی بہنے سے نہ رَہ جاتی ہو اُس کا کُوؤں (یعنی ناک کی طرف آنکھوں کے دونوں کونے ) ٹخنوں ، ایڑیوں ، تلووں ، کونچوں (یعنی ایڑیوں کے اوپر موٹے پٹھّے) گھائیوں (یعنی اُنگلیوں کے درمیان والی جگہوں ) اورکُہنیوں کا خصوصِیّت کے ساتھ خیال رکھنا اور بے خیالی کرنے والوں کے لئے تو فَرض ہے کہ ان جگہوں کا خاص خیال رکھیں کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ یہ جگہیں خشک رَہ جاتی ہیں اور یہ بے خیالی ہی کا نتیجہ ہے ایسی بے خیالی حرام ہے اور خیال رکھنا فرضخ وُضو کا لوٹا اُلٹی طرف رکھئے اگر طشت یا پَتیلی وغیرہ سے وُضو کریں تو سیدھی جانِب رکھئے خ چِہرہ دھوتے وقت پیشانی پر اس طرح پھیلا کر پانی ڈالنا کہ اُوپر کا کچھ حصّہ بھی دُھل جائیخ چِہرے اورخ ہاتھ پاؤں کی روشنی وسیع کرنا یعنی جتنی جگہ پانی بہانا فرض ہے اس کے اطراف میں کچھ بڑھانا مَثَلاً ہاتھ کُہنی سے اوپر آدھے بازو تک اور پاؤں ٹخنوں سے اوپر آدھی پِنڈلی تک دھوناخدونوں ہاتھوں سے مُنہ دھونا خ ہاتھ پاؤں دھونے میں اُنگلیوں سے شُروع کرنا خہر عُضْو دھونے کے بعد اس پر ہاتھ پھیرکر بُوندیں ٹپکا دینا تا کہ بدن یا کپڑے پر نہ ٹپکیں خصوصاً جبکہ مسجد میں