Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
13 - 54
کہہ لیں  تو جب تک باوُ ضو رہیں  گے فرِشتے نیکیاں  لکھتے رہیں  گے  خ دونوں  ہاتھ پہنچوں  تک تین بار دھونا خ تین بار مِسواک کرنا خ تین چُلّو سے تین بار کُلّی کرناخ روزہ نہ ہو تو غر غرہ کرنا ختین چُلّو سے تین بار ناک میں  پانی چڑھانا خ داڑھی ہو تو ( احرام میں  نہ ہونے کی صورت میں  )  اس کا خِلال کرنا خ ہاتھ اورخ پاؤں  کی اُنگلیوں  کاخِلال کرنا خ  پورے سر کا ایک ہی بار مَسح کرنا خ کانوں  کا مَسح کرنا خ فرائض میں  ترتیب قائم رکھنا (یعنی فرض اَعضاء میں  پہلے منہ پھر ہاتھ کہنیوں  سمیت دھونا پھر سرکا مسح کرنا اورپھر پاؤں  دھونا ) اور خپے در پے وُضو کرنا یعنی ایک عُضوسوکھنے نہ پائے کہ دوسراعُضو دھو لینا ۔
					(بہارِ شریعت ج ۱ص۲۹۳،۲۹۴مُلَخَّصاً)
یارسول اللہ تیرے در کی فضاؤں کے سلام کے
انتیس حروف کی نسبت سے وضو کے 29 مستحبات
	 خ قبلہ رُوخاونچی جگہ خبیٹھنا خ پانی بہاتے وَقت اَعضاء پر ہاتھ پھیرنا خ اطمینا ن سے وُضو کرنا خ اَعضائے وُضو پر پہلے پانی چپڑلینا خصوصاً سردیوں  میں  خ وضو کرنے میں  بغیرضرورت کسی سے مدد نہ لینا خسیدھے ہاتھ سے کلی کرنا خ سیدھے ہاتھ سے ناک میں  پانی چڑھانا خ اُلٹے ہاتھ سے ناک صاف کرنا خ اُلٹے ہاتھ کی چھنگلیا ناک میں  ڈالنا خ اُنگلیوں  کی پُشت سے گردن کی پُشت کا مَسْح کرنا خ کانوں  کامَسْح کرتے وقت