لفظ اللہ کے چار حروف کی
نسبت سے وضو کے چار فرائض
خ چہرہ دھونا خ کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھوناخ چوتھائی سر کا مسح کرنا خٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا۔ (عالَمگیری ج۱ص۳،۴،۵،بہارِ شریعت ج ۱ ص ۲۸۸ )
دھونے کی تعریف
کسی عُضو(عُضْ۔وْ) دھونے کے یہ معنیٰ ہیں کہ اُس عُضْوْ کے ہر حصّے پر کم از کم دو قطرے پانی بہ جائے۔ صرف بھیگ جانے یا پانی کو تیل کی طرح چپڑ لینے یا ایک قَطرہ بہ جانے کو دھونا نہیں کہیں گے نہ اِس طرح وُضو یا غسل ادا ہو گا۔
(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱ص۲۱۸،بہارِ شریعت ج۱ص۲۸۸)
کرم یا ربّ العالَمین کے چودہ حروف
کی نسبت سے وضو کی 14 سنتیں
’’وُضُو کا طریقہ ‘‘(حنفی )میں بعض سنّتوں اورمُستحبّات کا بیان ہوچُکا ہے اس کی مزید وَضاحت مُلاحظہ فرمائیے:خنِیّت کرنا خ بسمِ اللہ پڑھنا۔ اگر وُضو سے قبل بسمِ اللہ