Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
11 - 54
وُضو کے بعد تین بار سورۂ قَدر پڑھنے کے فضائل
حدیثِ مبارَک میں  ہے:جو وُضو کے بعد ایک مرتبہ سُوْرَۃُ الْقَدْرپڑھے تو وہ صِدِّیقین میں  سے ہے اور جو دو مرتبہ پڑھے تو شُہداء میں  شمار کیا جائے اور جو تین مرتبہ پڑھے گا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّمیدانِ محشر میں  اسے اپنے انبیاء کے ساتھ رکھے گا۔
                                     (کَنْزُالْعُمّال ج۹ص۱۳۲رقم۲۶۰۸۵،اَلحاوی لِلفتاوٰی للسُّیوطی ج۱ص۴۰۲)
وُضو کے بعد پڑھنے کی دُعا ( اوّل و آخِر دُرود شریف)
	جو وُضو کرنے کے بعد یہ کلمات پڑھے:
سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّااَنْتَ اَسْتَغْفِرُ کَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ ۔
ترجَمہ: اے اللہ!تو پاک ہے اور تیرے لئے ہی تمام خوبیاں  ہیں  میں  گو اہی دیتا ہوں  کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں  ،میں  تجھ سے بخشش چاہتاہوں  اور تیری بارگاہ میں  تو بہ کرتاہوں۔
  تواس پرمُہر لگا کر عرش کے نیچے رکھ دیا جائے گا اورقِیامت کے دن اس پڑھنے والے کودے دیا جائے گا ۔			(شُعَبُ الْاِیمان ج۳ ص۲۱ رقم ۲۷۵۴)
وُضو کے بعد یہ دُعا بھی پڑھ لیجئے( اوّل و آخِر دُرود شریف)
اللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ  ۔
                   ( تِرمِذی ج۱ص۱۲۱حدیث۵۵)
ترجَمہ : اے اللہ مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں  میں  بنا دے اورمجھے پاکیزہ رہنے والوں  میں  شامل کردے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد