Brailvi Books

وضو اور سائنس
6 - 23
سے مُنہ میں  چھالے پڑجاتے ہیں  اور اِس مَرَض سے خاص قسم کے جراثیم منہ میں  پھیل جاتے ہیں ، اس کے علاج کیلئے منہ میں  تازہ مِسواک ملیں  اور اس کا لُعاب کچھ دیر تک منہ کے اندر پھراتے رہیں۔ اس طرح کئی مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔‘‘
ٹوتھ بُرَش کے نقصانات
	ماہِرین کی تحقیق کے مطابق ’’80 فیصد امراض مِعدے(پیٹ) اور دانتوں  کی خرابی سے پیدا ہوتے ہیں۔‘‘ عُمُوماً دانتوں  کی صَفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے مَسُوڑھوں  میں  طرح طرح کے جراثیم پرورِش پاتے پھر مِعدے میں  جاتے اور طرح طرح کے اَمراض کا سبب بنتے ہیں۔ یاد رہے!’’ٹُوتھ بُرَش ‘‘ مِسواک کا نِعْمَ الْبَدل نہیں۔ بلکہ ماہِرین نے اِعتِراف کیا ہے:{۱}جب بُرَش ایک بار اِستعمال کرلیا جاتا ہے تو اُس میں  جراثیم  کی تہ جم جاتی ہے پانی سے دُھلنے پر بھی وہ جراثیم نہیں  جاتے بلکہ وہیں نَشْوْونَما پاتے رَہتے ہیں  {۲} بُرَش کے باعِث دانتو ں  کی اُوپری قُدرتی چمکیلی تہ اُتر جاتی ہے {۳}بُرَش کے اِستِعمال سے مَسُو ڑ ھے آہِستہ آہِستہ اپنی جگہ چھوڑتے جاتے ہیں  جس سے دانتوں  اور  مَسُوڑ ھو ں  کے درمیان خَلا(GAP)پیدا ہوجاتا ہے اور اس میں  غذا کے ذرّات پھنستے،سڑتے اور جراثیم اپنا گھر بناتے ہیں  اس سے دیگر بیماریوں  کے علاوہ آنکھوں  کے طرح طرح کے اَمراض بھی جَنَم لیتے ہیں ، اِس سے نظر کمزور ہوجاتی ہے بلکہ بعض اوقات آدَمی اندھا ہوجاتا ہے۔