سے کبھی ایک قطرہ بھی نہ پلاتا۔(ابن ماجۃ،کتاب الزھد،باب مثل الدنیا،۴/۴۲۷،حدیث:۴۱۱۰)
میری اور دنیا کی محبت ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتیں
شہنشاہِ نبوّت،مخزنِ جودوسخاوت صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنت نشان ہے: اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے حضرتِ داؤد (علیہ السلام) کی طر ف وحی بھیجی کہ اے داؤد ! گنہگاروں کو یہ خوشخبری سنا دو کہ کوئی گناہ میری بخشش سے بڑا نہیں اور صدیقین کو اس بات کا ڈرسناؤ کہ وہ اپنے نیک اعمال پر خوش نہ ہو ں کہ میں نے جس سے بھی اپنی نعمتوں کا حساب لیاوہ تباہ وبرباد ہوجائے گا، اے داؤد!اگر تو مجھ سے محبت کرنا چاہتاہے تو دنیا کی محبت کو اپنے دل سے نکال دے کیونکہ میری اور دنیا کی محبت ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتیں، اے داؤد!جو مجھ سے محبت کرتاہے وہ رات کو تہجدادا کرتاہے جبکہ لوگ سورہے ہوتے ہیں، وہ تنہائی میں مجھے یاد کرتاہے جب غافل لوگ میرے ذکر سے غفلت میں پڑے ہوتے ہیں ،وہ میری نعمت پر شکراداکرتا ہے جبکہ بھولنے والے مجھ سے غفلت اختیار کرتے ہیں ۔
(حلیۃالاولیاء،۸/۲۱۱،حدیث:۱۱۹۰۶الی قولہ(الا ھلک)،بحرالدموع،ص۲۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(28) گھر والوں کے خرچ میں بخل کرنے والا ہم سے نہیں
رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عالیشان