ہے:لَیْسَ مِنَّا مَنْ وَسَّعَ اللّٰہُ عَلَیْہِ ثُمَّ قَتَّرَ عَلٰی عِیَالِہیعنی جسے اللّٰہعَزَّوَجَلَّنے خوشحالی عطا فرمائی اس کے باوجود وہ اپنے بال بچوں پر خرچ کرنے میں بخل کرے وہ ہم سے نہیں۔(فردوس الاخبار، ۲/۲۱۴،حدیث:۵۳۱۱)
اپنے گھروالوںکی خیرخواہی کیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے گھر والوںکی خوب خیر خواہی کیجئے ،(اسراف سے بچتے ہوئے)خوراک ،لباس اور رہائش وغیرہا کا عمدہ اہتمام کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر بھی آپ کو ثواب ملے گا اور آخرت میں جہاں لوگ ایک ایک نیکی کو ترسیں گے وہاں اپنے گھر والوں پر خرچ کرنے والے خوش نصیب مسلمان کی اس نیکی کو سب سے پہلے اس کے میزان میں رکھا جائیگا ،چنانچہ
میزان میں سب سے پہلے کس عمل کو رکھا جائے گا
نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: بندے کے میزان میں سب سے پہلے اس کے اپنے گھروالوں پر خرچ کئے گئے مال کو رکھاجائے گا۔(المعجم الاوسط،۴/۳۲۸حدیث:۶۱۳۵)
اہلیہ کو پانی پلانے پر ثواب(حکایت )
حضرتِ سیِّدُنا عرباض بن ساریہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکو فرماتے سنا:جب کوئی شخص اپنی بیوی کو پانی پلاتاہے تو اسے اس کااجر دیا جاتاہے ۔راوی کہتے ہیں کہ پھر میں اپنی