Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
79 - 108
  بزرگوں کا ادب انسان کو جنت میں پہنچا دیتا ہے 
  	 نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:اے اَنس !بڑوں کا ادب و احترام اور چھوٹوں پر شفقت کرو ، تم جنت میں میری رفاقت پالو گے ۔
(شعب الایمان،باب فی رحم الصغیر۔۔الخ،۷/۴۵۸حدیث:۱۰۹۸۱)
تبرک کی قدر کی برکت
	حضرت ابو علی روزباری علیہ رحمۃُ اللّٰہِ الباری کی بہن فاطمہ بنت احمد رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہافرماتی ہیں:شہرِ بغداد میں کچھ نوجوانوں نے اپنے میں سے ایک کو کسی ضرورت سے بھیجا، اس نے لوٹنے میں تاخیر کردی ، یہ لوگ غضب ناک ہونے لگے، اتنے میں وہ ایک خربوزہ لئے ہنستا ہوا آپہنچا۔جوانوں نے دریافت کیا:ایک تو تُو دیر سے آرہا ہے، اس پر ہنستا بھی ہے؟ لڑکے نے کہا، میں آپ لوگوں کے لیے ایک عجیب چیز لایا ہوں ۔ سب نے پوچھا :وہ کیا ؟ لڑکے نے اپنے ہاتھ کا خربوزہ انہیں پیش کیا اور کہا: اس خربوزے پر حضرت بشر حافی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ الکافی نے ہاتھ رکھ دیا تھا، اس لئے میں نے اسے بیس درہم میں خرید لیا۔اس کی بات سن کر سب نے خربوزے کو چوما اور اپنی اپنی آنکھوں سے لگایا ۔ان میں سے ایک نے کہا، حضرت بشررحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ کو کس چیز نے اس مقام پر پہنچایا ؟کسی نے کہا: تقویٰ نے۔ سائل نے کہا:میں تمہیں گواہ بنا کر  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ سے توبہ کرتا ہوں، اس کے بعد سب نے اسی کی