Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
78 - 108
روزے رکھنے کی ترکیب بنائے)۔ (ماخوذ از بہارشریعت،۲/۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(22) جو بھائی چارہ قائم نہ کرے وہ ہم سے نہیں 
	رسولِ اکرم ،نُورِمُجَسَّم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے : لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یُوَقِّرْ کَبِیْرَنَا وَیَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَیُؤَاخِیْ فِیْنَاوَیَزُوْریعنی جو ہمارے بڑوں کی عزت،چھوٹوں پر رحم نہ کرے ،مسلمانوں کے ساتھ بھائی چار ہ اور ملاقات نہ کرے وہ ہم سے نہیں۔(المعجم الأوسط،۳/۳۴۹،حدیث:۴۸۱۲)
عزت کرو عزت پاؤ
    	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اگرآج ہم اپنے سے بڑوں کی عزت نہیں کریں گے تو کل ہمارا بھی کوئی احترام نہیں کرے گا اور اگر آج ہم اپنے بڑوں کو عزت دیں گے اور ان کا احترام کریں گے تو کل اس کا پھل ہم دیکھیں گے چنانچہ 
بزرگوں کا احترام کرنے کی فضیلت 
 	حضرت سیِّدُناانس بن مالک رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:جو نوجوان کسی بزرگ کے سِنّ رسیدہ ہونے کی وجہ سے اس کی عزت کرے تو اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اس کے لئے کسی کو مقرر کردیتا ہے جو اس نوجوان کے بڑھاپے میں اس کی عزت کرے گا ۔
(ترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء فی اجلال الکبیر،۳/۴۱۱،حدیث: ۲۰۲۹)