Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
76 - 108
(21)جو نکاح پر قدرت رکھتا ہو پھر بھی نہ کرے وہ ہم سے نہیں 
	خاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمینصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:مَنْ قَدَرَعَلٰی اَنْ یَنْکِحَ فَلَمْ یَنْکِحْ فَلَیْسَ مِنَّا یعنی جو نکاح پر قدرت ہونے کے باوجود نکاح نہ کرے وہ ہم سے نہیں۔(دارمی،کتاب النکاح،باب الحث علی النکاح،۲/۱۷۷،حدیث:۲۱۶۴)
نکاح کے فوائد 
 	  نکاح کے فوائد بے شمارہیں۔ ان میں سے نیک اولاد کا ہونا ، شہوت کا ختم ہونا، گھرکی دیکھ بھال اور قبیلے کا بڑھنا بھی ہے اور ان کے نان ونفقہ کا بندو بست کر کے ان کے ساتھ رہنے میں مجاہدے کاثواب حاصل ہوتاہے، اگربیٹا(اولاد) نیک ہو تو اس کی دعا سے برکت حاصل ہوگی اور اگر فو ت ہوجائے تو (بروزِقیامت تیرا)شفیع ہوگا۔
(احیاء علوم الدین،کتاب آداب النکاح،فوائد النکاح،۲/۳۲ ملخصاً)
 میرا طریقہ نکاح ہے
	خاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمینصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشادفرمایا :مَنِ اسْتَنَّ بِسُنَّتِیْ فَہُوَمِنِّیْ وَمِنْ سُنَّتِی النِّکَاحُ یعنی جس نے میری سنت کو اختیارکیا وہ مجھ سے ہے اور میری سنت میں نکاح بھی ہے۔
(مصنف عبدالرزاق، کتاب النکاح،باب وجوب النکاح وفضلہ،۶/ ۱۳۵، حدیث:۱۰۴۱۹)