Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
75 - 108
شادی’’تنگدستی‘‘کو ختم کرتی ہے
	حضرت سیِّدُنا جابر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے روایت ہے کہ ایک آدمی حضور اکرم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہ میں تنگدستی کی شکایت لے کرحاضر ہواتو حضورصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے اُسے شادی کرنے کا حکم ارشاد فرمایا۔
(درمنثور،پ۱۸،النور،تحت الآیۃ:۳۲،۶/۱۸۹)
نکاح کرو  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  تمہیں غنی کردے گا
	حضرت سیِّدُناابو بکر صدیق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے روایت ہے کہ اللّٰہ  تعا لیٰ نے تمہیں نکاح کا حکم دیا ہے اس کی اطاعت کرو، اللّٰہ  تعالیٰ نے تمہارے ساتھ جو غَنَا (مالداری) کا وعدہ کیا ہے اللّٰہ  تعالیٰ اسے پورا کرے گا۔
( کنز العمال،کتاب النکاح،قسم الافعال،۸/۲۰۳،جزئ:۱۶،حدیث:۴۵۵۷۶)
تین آدمیوں کی مدد اللّٰہعَزَّوَجَلَّکے ذمہ کرم پر ہے 
	نبی کریم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا:تین آدمیوں کی مدداللّٰہ تعالیٰ کے ذمہ کرم پر ہے ۔ نکاح کرنے والا جو پاکدامنی کا ارادہ رکھتا ہو، مکاتب غلام جو مال دینے کا ارادہ رکھتا ہو،اوراللّٰہ  تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والا۔
( ترمذی، کتاب فضائل الجہاد،باب ماجاء فی المجاہد۔الخ،۳/ ۲۴۷، حدیث: ۱۶۶۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد