زیادہ غمگین ہیں۔‘‘(بخاری،کتاب الجنائز،باب قول النبی انا بک لمحزونون، ۱/۴۴۱،حدیث:۱۳۰۳)
اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گندھک کاکُرتااور کھجلی کادوپٹہ
سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: چِلاّکررونے والی جب اپنی موت سے قبل توبہ نہ کرے توقیامت کے دن یوںکھڑی کی جائے گی کہ اس کے بدن پرگندھک کاکُرتاہوگا اور کھجلی کادوپٹہ۔
( مسلم،کتاب الجنائز،باب التشدید فی النیاحۃ،ص۴۶۵،حدیث:۹۳۴)
کتے کی طرح بھونکیں گی
خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمینصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:ان نوحہ کرنے والی عورتوں کو قیامت کے دن جہنم میں دوصفوں میں کھڑا کیا جائے گا، ایک صف جہنمیوں کی دائیں جانب جبکہ دوسری بائیں جانب ہو گی، یہ وہاں ایسے بھونکیں گی جیسے کتے بھونکتے ہیں۔(المعجم الاوسط،۴/۶۶،حدیث:۵۲۲۹)