اچھے اخلاق گناہ کو اس طرح پگھلا دیتے ہے جس طرح پانی برف کو پگھلادیتا ہے اور بُرے اخلاق عمل کو ایسے خراب کرتے ہیں جیسے سرکہ شہد کو خراب کردیتا ہے ۔(المعجم الکبیر،۱۰/۳۱۹،حدیث: ۱۰۷۷۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تمہارابہترین دین تقویٰ ہے
نبیء کریم،رء ُ وف رحیمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عظیم ہے:علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارابہترین دین تقویٰ ہے۔(المستدرک،کتاب العلم،باب فضل العلم۔۔۔الخ،۱/۲۸۲،حدیث:۳۲۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(31) پانی کا اِسراف گناہ ہے
سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشاد ہے :مَنْ تَوَضَّأَ بَعْدَ الْغُسْلِ فَلَیْسَ مِنَّا یعنی جو غسل کرنے کے بعد وضو کرے وہ ہم سے نہیں۔ (المعجم الکبیر، ۱۱/۲۱۳،حدیث:۱۱۶۹۱)
غسل کرنے کے بعد وضو کی ضرورت نہیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا غسل کرنے کے بعد وضو کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ غسل میں وضو کے اعضاء بھی دُھل جاتے ہیں۔ اُمُّ المُومِنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہرضی اﷲتعالٰی عنہا بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم