Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
103 - 108
 غنا،بُردبادی کے ساتھ زینت ،تقوی کے ساتھ عزت اور عافیت کے ساتھ زینت عطا فرما۔(کنز العمال،کتاب الاذکار، قسم الاقوال،۱/۸۱،جزء:۲،حدیث:۳۶۶۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عمامہ باندھو تمہارا حلم بڑھے گا
	خاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمینصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان دلنشین ہے: عمامہ باندھو تمہارا حلم بڑھے گا۔
 (المستدرک،کتاب اللباس،باب اعتموا تزدادوا حلماً،۵/۲۷۲،حدیث:۷۴۸۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میزان میں حسنِ اخلاق سے زیادہ وزنی کوئی شے نہیں
   	حضرتِ سیِّدُنا ابودَرْدَاء رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایاکہ قیامت کے دن مؤمن کے میزان میں حسنِ اخلاق سے زیادہ وزنی کوئی شے نہیں ہوگی۔
(تر مذی، کتاب البروالصلۃ،باب ماجاء فی حسن الخلق،۳ /۴۰۳، حدیث:۲۰۰۹ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اچھے اخلاق گناہ کو پگھلا دیتے ہے
	  نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا :