Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
102 - 108
(30) تین خصلتیں جس میں نہ ہوں وہ ہم سے نہیں
	سرکارِ ابد قرار، شافعِ روزِ شمارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ثَلاَثٌ مَّنْ لَّمْ یَکُنْ فِیْہِ فَلَیْسَ مِنِّیْ وَلَا مِنَ اللّٰہِ قِیْلَ وَمَا ہُنَّ قَالَ حِلْمٌ یُرَدُّ بِہٖ جَہْلُ الْجَاہِلِ أَوْحُسْنُ خُلُقٍ یَعِیْشُ بِہٖ فِی النَّاسِ أَوْوَرَعٌ یَحْجِزُہٗ عَنْ مَعَاصِی اللّٰہِیعنی جس آدمی میں تین خصلتیں نہ ہوں وہ مجھ سے نہیں اوراللّٰہعَزَّوَجَلَّ  کاایسے آدمی سے کوئی تعلق نہیں،عرض کی گئی :وہ کیا خصلتیں ہیں؟ارشاد فرمایا:(۱) ایسا حِلْم جس کے ذریعے جاہل کی جہالت کو دور کیاجائے(۲) حسنِ اخلاق جس کے ذریعے لوگوں میں اچھے طریقے سے زندگی بسر کی جائے(۳) ایسا تقویٰ جو آدمی کو گناہوں سے بچائے ۔ (المعجم الأوسط،۳/ ۳۶۲،حدیث:۴۸۴۸)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا حِلم (بُردباری)،تقو یٰ اورحسنِ اخلاق اللّٰہتبارک وتعالیٰ اور اس کے رسول صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی پسندیدہ عادتیں ہیں، ہمیں ان کے حصول کی کوشش کرنی چاہئے ، ہمارے مَدَنی آقاصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ہمیں اس کی دعا مانگنا بھی سکھائی ہے چنانچہ
دعاسکھائے، دعائے رسول صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
    رسولِ مقبول، بی بی آمنہ کے مہکتے پھول صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے بارگاہ الٰہی عَزَّوَجَلَّمیں دعاکرتے ہوئے عرض کی:اَللّٰھُمَّ اَغْنِنِیْ بِالْعِلْمِ وَزَیِّنِّیْ بِالْحِلْمِ وَاَکْرِمْنِیْ بِالتَّقْوٰی وَجَمِّلْنِیْ بِالْعَافِیَۃِ ترجمہ:اے اللّٰہعَزَّوَجَلّ!مجھے علم کے ساتھ