2005ء میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ سے درسِ نظامی یعنی عالم کورس مکمل کیا ۔ اسی لئے آپ کے نام کے ساتھ ” مدنی “ لگایا جاتا ہے ۔ درسِ نظامی کی تکمیل کے بعد کچھ عرصے گاہے گاہے دار الافتا اَہل سنّت میں مفتی صاحب کے پاس حاضر ہوتے اوراس دوران وہاں پر کچھ فقہی اسباق بھی پڑھے ۔
نیکی کی دعوت کے سفر اور حاضریٔ مکہ و مدینہ
جانشینِ امیرِ اہلِ سنّتنے نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں بلکہ ہند ، نیپال ، سری لنکا ، جرمنی ، اسپین ، ساؤتھ افریقہ ، بنکاک ، کینیا ، عمان ، عرب شریف وغیرہ کئی ممالک میں سنتوں بھرے بیانات اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں سفر فرمایا ۔ کئی مرتبہ حج کی سعادت حاصل ہوئی ۔ تادمِ تحریر آخری بار 12 ستمبر 2017 کو حج کی سعادت حاصل کی ۔ کئی مرتبہ عمرہ کی سعادت بھی پا چکے ہیں ۔
کاش پھر مجھے حج کا اِذْن مِل گیا ہوتا اور روتے روتے میں کاش ! چل پڑا ہوتا
ہائے پھوٹی قسمت نے حاضری سے روکا ہے کاش میں مدینے میں پھر پہنچ گیا ہوتا
جن دنوں مدینے میں حاضری ہوئی تھی کاش مَر کے اُن کے کُوچے میں دَفْن ہو گیا ہوتا
( وسائل بخشش مرمم ، ص۱۶۲ ، ۱۶۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ملنسار ی
جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت ماشآء اللہ بچپن ہی سے ملنسار ہیں ۔ عام طور پر بچے گھر