دوران مدنی منّا پوری طرح بیدار ہو چکا تھا چنانچہ آپ نے وضو کرکے تہجد پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ۔
آسمان کے چاند میں تو پھیکا پھیکا نور ہے
آ گیا وہ نور والا جس کا سارا نور ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
زمانۂ طالب علمی
آپ کے کلاس فیلو ایک مدنی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اَساتذہ کا بے حد ادب واحترام کرنے والے تھے ۔ اِتنی بڑی علمی وروحانی شخصیت کے فرزند ہونے کے باوجود کلاس میں امتیازی حیثیت سے رہنا پسند نہیں فرماتے تھے ۔ سب اسلامی بھائیوں کے ساتھ گُھل مل کر رہا کرتے تھے ۔ طہارت اور نظافت کے معاملے میں بھی اپنی مثال آپ تھے ۔
اِنہی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ جب تک سکیورٹی خدشات نہیں تھے تب تک سنتوں بھرے بیانات اور مدنی مشوروں کے لئے کہیں بھی جانا ہوتا تو بس یا ٹرین میں ہی سفر کو پسند فرماتے ۔ حتی الامکان پروٹوکول سے بچا کرتے تھے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
درسِ نظامی کی تکمیل
جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے