میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اللہ کریم کا پاک کلام یا دیگر نیک اور جائز کلمات کو پڑھ کر دم کرنا اور پھونکنا بہترین روحانی علاج ہے ۔ خود نبیِ پاک عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حضرت امامِ حسن اور حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا پرچند کلمات پڑھ کر پھونکا کرتے تھے اور فرماتے کہ تمہارے دادا حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام بھی انہیں حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق عَلَیْہِما السَّلَام پر پڑھ کر دم کیا کرتے تھے ۔ ( بخاری ، کتاب احادیث الانبیاء ، ۲ / ۴۲۹ ، حدیث : ۳۳۷۱) اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے تحت دنیا بھر میں روزانہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے لیے فی سَبِیلِ اللہتعویذات اور اورادِ عطاریہ دیئے جاتے ہیں جن کی برکت سے کثیر اسلامی بھائی مختلف امراض سے شفا یاب ہوتے ہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! مشہور ہے کہ بیٹا باپ کے نقشِ قدم پر چلتاہے ۔ رُوحانی کمالات سے مُتَّصِف ، خوفِ خدا و عشقِ مصطفے ٰ کے پیکر ، دِل آویز شخصیت ، عالِمِ باعمل ، جانشین ِامیرِ اہلسنّت ، مبلغ دعوتِ اِسلامی ، حضرت مولانا حاجی ابواُسَید عبید رضا عطّاری مدنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہبِلاشُبہ اپنے والد گرامی شیخ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت ، بانیٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چلتی پھرتی تصویر ہیں ۔ آپ علم و عرفان ، زہدو تقویٰ ، اخلاص و للہیت ، صدق و وفا ، صَبْر و رِضا ، حُسنِ اخلاق اور حُسنِ معاشرت جیسی بلند صفات میں یادگارِ اسلاف ہیں ۔ مضبوط قفلِ مدینہ ، دورانِ گفتگو مسکراہٹ ، خوش اخلاقی اورلباس میں سادگی آپ کے چند نمایاں