فَالْحَمدُ للہ عَلٰی ذٰلِک ( اس پر اللہ پاک کا شکر ہے ۔ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
عام ملاقات
بابُ المدینہ ( کراچی) میں ہونے کی صورت میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت بدھ اور اتوار کے دن عالَمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں عصر تا مغرب عام ملاقات فرماتے ہیں ۔ کثیر عاشقانِ رسول جن میں پاکستان کے کئی شہروں نیز بیرون ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائی بھی شامل ہوتے ہیں دست بوسی کی سعادت حاصل کرتے ، دُعاودَم کرواتے اور من کی مرادیں پاتے ہیں ۔ نیز اولاد کے خواہشمند سیب بھی دم کرواتے ہیں ۔ آپ بھی اگر اولاد یا کسی اور مسئلے کی وجہ سے پریشان ہیں تو مایوس مت ہوں ! فیضان مدینہ تشریف لائیے ۔ اللہ پاک نے چاہا تو مصیبتیں دور اور مشکلیں کافور ہوں گی ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
( 7) 24 سال پرانا مسئلہ حل ہو گیا
بدھ کے دن عام ملاقات میں دَست بوسی ( ہاتھ چومنے ) کا شرف پانے والے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میں نے جب بھی جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت سے ملاقات کی ، دل کو بہت سکون ملا ۔ جس مقصد کی کامیابی کی نیت سے ملاقات کا شرف پایا وہ مقصد بھی پورا ہوا ۔ ہمارا ایک مسئلہ کم و بیش 24 سال سے حل نہیں ہو پا رہا تھا ۔ میں نے دوران ملاقات جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت سے عرض کی ، دعا کروائی ۔ اللہ کریم کے فضل و کرم اور جانشینِ