Brailvi Books

تذکرۂ جانشینِ امیرِاہلِ سُنّت ( قسط اوّل)
26 - 30
عمامہ شریف کے تاج اور بدن پر موجودسفید لباس نے انہیں حیرت میں ڈال دیا ۔  سنتوں سے آراستہ ان اسلامی بھائی نے ان سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے  اسلام آباد میں ہونے والے  دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی ۔  انفرادی کوشش اور ملاقات کی برکت سے یہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوگئے ، وہاں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ۔ اجتماع کے اختتام پر دُعا  بھی ہوئی ، جس سے ان کے دل کو سکون ملا ۔  انہوں نے رو رو کر اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی ، بیوٹی پارلر سے جان چھڑائی ، آئندہ گناہوں سے بچنے کا عہد کیااور  دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیا ۔  یہ بیان دیتے وقت بھی وہ مدنی قافلے کے مسافر تھے ۔  
یہاں سُنَّتیں سیکھنے کو ملیں گی		دلائے گا خَوفِ خُدا مَدَنی ماحول
تُو آ بے نمازی !  ہے دیتا نمازی		خُدا کے کرم سے بنا مدنی ماحول
						                                                                                                 ( وسائل بخشش مرمم ، ص۶۴۷) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب	صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
  ( 5) غیر مسلم  مسلمان ہوگیا
صوبہ بلو چستان (  پاکستان) کے  شہر  کوئٹہ  کے ایک مدنی  اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ جون 2004ء میں انہیں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ سفر کی سعادت ملی ۔  آپ ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مزار شریف کی زیارت کر کے واپس بابُ المدینہ ( کراچی) تشریف لار ہے تھے ۔  راستے میں ایک جگہ آپ نے گاڑی روکی اور