Brailvi Books

تذکرۂ جانشینِ امیرِاہلِ سُنّت ( قسط اوّل)
22 - 30
 انہوں نے سابقہ گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اورسنتوں کے سائے میں زندگی گزارنا شروع کر دی ۔  نمازوں کے پابند ہوگئے ، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے لگے اور حُلیہ بھی سنت کے مطابق کر لیا ۔  بہار بیان کرتے وقت نگرانِ حلقہ مشاورت کی حیثیت سے دین کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ۔   
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  جو جس قدر  پرہیز گاری  کی صفت سے مُتّصِف ہوتا ہے ،  اس کی  زبان اسی قدر پُر تاثیر ہوتی ہے ، جب ایسی زبان  سے نیکی کی دعوت دی جاتی ہے تو سننے والوں میں مدنی انقلاب برپا ہوجاتا ہے ۔  اس سے نہ صرف بے عمل لوگ عمل کی طرف راغب ہوتے ہیں بلکہ گناہوں کی تاریکیوں میں بھٹکنے والے بھی تائب ہوکر سنّتوں کی راہ پر گامزن ہوجاتے ہیں ۔  لہٰذا  ہمیں پرہیز گاری  کی  خوشبو سے مُعَطَّر ہونے کے لئے     ’’مدنی انعامات ‘‘ کا رسالہ  روزانہ پُر کرنے کی  عادت بنالینی چاہئے ، اس کی برکت سے جہاں اپنی اصلاح کا سامان ہوگا ، وہاں اللہ نے چاہا تو زبان کی تاثیر بھی حاصل ہوگی ۔  
دے جذبہ  “ مدنی انعامات “  کا تو
کرم بہرِ شہِ کرب و بلا ہو
                                                  ( وسائلِ بخشش مرمم ، ص۳۱۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب	صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
 ( 3) پانچوں بھائیوں نے داڑھی سجالی
تحصیل صفدر آباد  ( ضلع شیخو پورہ )  کے مقیم  اسلامی بھائی 2004ء میں سردار آباد