Brailvi Books

تذکرۂ جانشینِ امیرِاہلِ سُنّت ( قسط اوّل)
21 - 30
عمر 17 سال ہوچکی ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ان کی آنکھوں میں دوبارہ درد نہیں ہوا ۔  اس وقت نگران ذیلی مشاورت کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے کوششیں فرمارہے ہیں ۔  
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب	صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
  ( 2) فلموں ، ڈراموں کا شوقین نمازی بن گیا
چَک66 ج ب دَھاندرہ سردار آباد ( فیصل آباد) کے ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل بُرے دوستوں کی صحبت میں گرفتار تھے ، فلمیں  ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کے شوقین تھے ، ان کے علاوہ بھی کئی کبیرہ گناہوں میں مبتلا تھے ۔  ان کی قسمت کا ستارہ یوں چمکا کہ ایک بار سردار آباد ( فیصل آباد) کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا سنتوں بھرا بیان تھا ۔  ان کے علاقے کے ایک اسلامی بھائی نے ان پرانفرادی کوشش کرتے ہوئے اس اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ، جو انہوں نے قبول کر لی اوراس میں شرکت پر رضا مند ہو گئے ۔  اجتماع میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ۔ بیان سن کر وہ اسلامی بھائی خوفِ خدا سے آبدیدہ ہو گئے اور آنسوؤں کی صورت میں دل کا میل نکلنے لگا ۔  اجتماع کے بعد جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا  ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے قفلِ مدینہ لگانے ، باعمل بننے اور نمازِتہجد پابندی سے پڑھنے کی ترغیب دی جسے سن کر ان میں نیک بننے کا جذبہ پیدا ہوا ،