Brailvi Books

تذکرۂ جانشینِ امیرِاہلِ سُنّت ( قسط اوّل)
20 - 30
7 مدنی بہاریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! یہاں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کے بیانات ، انفرادی کوشش اور دَم وغیرہ کی مدنی بہاریں ذکر کی جا رہی ہیں ۔  
  ( 1) آنکھوں  کا درد جاتا رہا 
باب المدینہ کراچی  کے علاقہ قیّوم آبا د  کے مقیم اسلامی بھائی 8 سال کی عمر میں آنکھوں کے  درد میں مبتلا ہوگئے ۔ بعض اوقات تو درد  اتنا بڑھ جاتا کہ وہ بُری طرح تڑپنے لگتے ۔ آنکھوں کے  کئی ڈاکٹروں سے علاج کروایا مگر خاطرخواہ فائدہ نہ ہوا  بالآخر ڈاکٹروں نے  انہیں لاعلاج قرار دے دیا ۔ اسی طرح  7 سال بیت گئے ۔  انہوں نے کسی اسلامی بھائی  سے سُنا کہ   فلاں دن جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی عاشقانِ رسول سے ملاقات فرماتے ہیں ۔ وہ اسلامی بھائی بھی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ پہنچ گئے ۔ ملاقات کے وقت عقیدت مندوں کی لمبی قطار تھی ۔  انہوں نے سوچا شاید آج  دَم اوردُعا کروانے کا موقع نہیں ملے گا ۔  اگلے ہی لمحے اس خیال نے ہمت بندھائی کہ جو عالمی مدنی مرکز    فیضانِ مدینہ میں آتا ہے وہ اللہ پاک کی رحمت سے مُرادیں پا کر جاتا ہے ۔ یہ قطار میں کھڑے ہوگئے اور  آہستہ آہستہ جانشینِ امیرِ اہل سنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب پہنچ گئے ۔ انہوں نے جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت سے اپنی بیماری کا ذکر کیا تو آپ نے ان کی آنکھوں پر دَم کردیا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دَم کی برکت کا ہاتھوں ہاتھ یوں ظہور ہواکہ درد کم ہوتے ہوتے بالکل ختم ہو گیا ۔ یہ بہار بیان کرتے وقت  ان کی