مایوسی ہوئی کیونکہ انہوں نے بھی رقم لینے سے معذرت کرلی اور شکریہ کے ساتھ پیسے واپس کردئیے ۔ امیرِ اہلِ سنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بہن کا کہنا ہے کہ جب میں نے حاجی عُبید رضاکو/= 100000 روپے کے تحفے کے بارے میں بتایا تو جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے بتایا : چیک کی سوغات سب سے پہلے میرے پاس ہی پہنچی تھی مگر میرے انکار کرنے پرہی انہوں نے باپا جان ، پھر آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کی ۔
مجھ کو دنیا کی دولت نہ زَر چاہئے
شاہِ کوثر کی میٹھی نظر چاہئے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پَسَنْد کا تُحفہ
عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اِسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابو حامِد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بتایا کہ مجھے کئی مُخَیَّر حضرات کے فون آئے جن کاکروڑوں کا کاروبار ہے کہ ہم جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کی خدمت میں اُن کی پسند کا تحفہ پیش کرنا چاہتے ہیں ، مہربانی فرما کر جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت سے معلوم کرکے بتا دیں ۔ جب میں نے جانشینِ امیرِ اہلِ سنّتمُدَّظِلُّہُ العَالی کی بارگاہ میں تحفے سے متعلق عرض کی تو انہوں نے منع کرتے ہوئے فرمایا : اگر وہ مجھے کچھ دینا ہی چاہتے ہیں تو مَدَ نی انعامات پر عمل اورمَدَنی قافلے میں سفر کرکے اُس کے ثواب کاتحفہ دے دیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد