بیعت ہیں ۔ امیر اہلِ سنَّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 11 ربیعُ الآخر 1437ہجری مطابق 22 جنوری 2016 ء کو مدنی مذاکرے کے دوران آپ کو اپنے سلسلوں کی خلافت دینے اور جانشین بنانے کا باقاعدہ اعلان فرمایا ۔ اس موقع پر امیر اہلِ سنَّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آپ کو مسلکِ اعلیٰ حضرت پرمضبوطی کے ساتھ کاربند رہنے اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ماتحت رہ کر مدنی کام کرنے کی وصیت فرمائی ۔
جانشینی مِلی تجھ کو عطّار کی
واہ قسمت تِیری اے عبیدِ رَضا !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ایک لاکھ روپے کاچیک لَوٹا د یا
امیرِ اَہلِ سنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا گھرانا دُنیوی مال سے کس قدر اپنا دامن بچاتا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اپنی شادی کے موقع پرجانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے اسلامی بھائیوں کو مالی تحفے دینے سے منع فرما دیا ، اس کے باوُجودجب ایک اسلامی بھائی نے امیرِ اہلِ سنّت کی بارگاہ میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کیلئے /= 100000 ( ایک لاکھ روپے ) کا چیک بطور تحفہ بھجوایا تو امیرِ اہلِ سنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے شکریہ کے ساتھ واپس کرتے ہوئے تحریری پیغام بھیجا کہ برائے کرم ! دوبارہ اس کیلئے اِصرار نہ فرمائیں ۔ اس کے بعد چیک دینے والے اسلامی بھائی کے گھر والوں کی طرف سے امیرِ اہلِ سنّت کے گھر ان کی بڑی بہن کے پاس ایک لاکھ روپے نقد پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر وہاں بھی انہیں