میں اس وجہ سے رو رہا ہوں کہ آج دنیا کی تکلیف کا یہ عالم ہے تو نزع کی سختیوں ، قبر کے عذاب اور حشر کی ہولناکیوں کا کیا عالم ہوگا !
شَدائد نَزع کے کیسے سَہوں گا یَارَسُولَ اللہ !
اندھیری قَبْر میں کیسے رَہوں گا یَارَسُولَ اللہ !
( وسائل بخشش مرمم ، ص ۳۲۲)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! کاش ! ہم بھی اس انداز پر فکر ِمدینہ کرنے والے بن جائیں ، قبرو حشر کے معاملات ہر دم ہمارے پیش نظر رہیں ۔ نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا جذبہ پانے کے لئے شیخِ طریقت ، امیر اہلِ سنَّت حضرت علامہ مولا نا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا کردہ شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ بنام ’’مدنی انعامات‘‘ کا رسالہ اپنے پاس رکھیں اور دن میں کوئی ایک وقت مقرر کر کے پابندی سے اس میں دئیے گئے خانے پُر کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ رَحمتِ الٰہی آپ کی طرف متوجہ ہوگی اور آپ کی دنیا تو دنیا آخرت بھی سنور جائے گی ۔
تُو وَلی اپنا بنا لے اُس کو رَبِّ لَم یَزَل
’’مَدَنی انعامات “ پر جو کوئی کرتا ہے عمل
( وسائل بخشش ، ص۶۳۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
خلافت اور جانشینی کا باقاعدہ اعلان
آپ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریّہ میں امیر اہل سنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے