اپنا عمامہ شریف تبدیل کر لیا ۔
اُن کا دیوانہ عِمامہ اور زُلف و رِیش میں
واہ دیکھو تو سہی لگتا ہے کتنا شاندار
( وسائلِ بخشش مرمم ، ص۲۲۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کا آپریشن
7 نومبر 2014ء بعد نمازِ عشا جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کا زَم زَم نگرحیدر آباد کے ایک مقامی اسپتال میں پتھری کا آپریشن ہوا ۔ آپریشن میں شریک ڈاکٹر نظام احمد عطاری کا بیان ہے کہ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کو مکمل بے ہوش نہیں بلکہ نیم بے ہوش کیا گیا تھا ، اس کیفیت میں انسان کے مُنہ سے اکثر وہی باتیں نکلتی ہیں ، جو اُس کے دل و دماغ میں رَچی بسی ہوں ۔ کئی لوگ اس حالت میں گانے گنگناتے ہیں ، کچھ گالیاں بھی دیتے ہیں اور کئی بار دیگر حالات بھی دیکھنے میں آتے ہیں مگر ہم نے جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کو اِس حالت میں دیکھا کہ آپ مسلسل ذِکرُاللہ شریف کر رہے ہیں اور آپ کی زبان پر اللہ اللہ کا وِرْد جاری ہے ۔
رہے ذِکْر آٹھوں پَہَر میرے لَب پَر تِرا یاالٰہی ! تِرا یاالٰہی !
مِری زِندَگی بس تِری بندگی میں ہی اے کاش گزرے سَدا یاالٰہی !
( وسائلِ بخشش مرمم ، ۱۰۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد