تو آپ ، آپ کا بیٹا بھی نگاہیں نیچی رکھنے والا ہے ۔
بولوں نہ فضول اور رہیں نیچی نگاہیں
آنکھوں کا زباں کا دے خدا قفلِ مدینہ
( وسائلِ بخشش مرمم ، ص۹۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
نگرانِ شوریٰ کے تأثرات
عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اِسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابو حامِد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا بیان ہے : میں برسوں ان کے پڑوس میں رہا ہوں اور صحبت بھی کافی حاصل کی ہے ، میں نے انہیں اللہ پاک سے ڈرنے اور کثرت سے توبہ کرنے والا پایا ہے ، نیز طہارت اور حرام و حلال کے معاملات میں حد درجہ احتیاط کے حوالے سے یہ امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت کے شاہکار ہیں ۔ اِطاعتِ والدین کے جذبے کے تو کیا کہنے ! جیسے ہی اِن کے علم میں آتا ہے کہ فلاں بات امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمائی ہے فوراً اُس پر عمل شروع کردیتے ہیں ۔ صبر و تحمل اور تکلیف کے اظہارسے بچنے والی عظیم صفات سے مالا مال ہیں ۔ مَدَنی انعامات کے تو ایسے عامل ہیں کہ روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کی کوشش فرماتے ہیں ۔ مَدَنی کاموں کی ایسی دُھن ہے کہ اپنے بیانات اور مَدَنی مشوروں میں دعوت اسلامی کے 12 مدنی کاموں کی خوب ترغیب دلاتے ہیں ۔ اِس کے علاوہ آپ ہر ماہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تمام اراکین سے