Brailvi Books

تذکرۂ جانشینِ امیرِاہلِ سُنّت ( قسط اوّل)
11 - 30
 موئے مبارک سے اوپر چڑھ جاؤں ، اس لئے آپ موئے مبارک کا بکس سر پر رکھتے اور پھر سیڑھی پر چڑھ  کر پانی کی ٹنکی دیکھنے  جاتے ۔ 
ہو گیا فَضلِ خُدا مُوئے مُبارک آگئے 		دل خوشی سے جھوم اُٹھا موئے مبارَک آگئے
جو کرے تعظیم دِل سے دو جہاں میں کامیاب		ہو گیا ہاں ہوگیا مُوئے مُبارَک آگئے
 							 ( وسائل بخشش مرمم ، ص ۷۰۸) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب	صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
آنکھوں کا قفل مدینہ 
	جانشینِ امیرِ اہلِ سنّتمُدَّ ظِلُّہُ العَالِی کی عادت  ہے کہ حتی المقدور نہ صرف نگاہیں نیچی رکھتے ہیں بلکہ بِلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے بچتے ہوئے آنکھوں کے قفلِ مدینہ کی ترکیب فرماتے ہیں ۔ 
	 ایک بار ایک  عیسائی پادری اپنی زوجہ کے ہمراہ شیخ طریقت ، امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی خدمت میں حاضر ہوااور  آپ کے دستِ حق پرست پر مع اپنی زوجہ مسلمان ہوگیا ۔ اُس وقت امیرِاہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے پاس جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت  بھی تشریف فرما تھے ۔  اس نو مسلم عیسائی پادری کا بیان ہے کہ مجھے خواب میں آپ کی نشانی بتائی گئی تھی کہ عطار نگاہیں نیچی رکھنے والا ہوگا ۔  میں آپ کے بارے میں علم نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے کئی مخالفین کے پاس بھی چلا گیا مگر جہاں بھی جاتا وہ مجھ سے زیادہ میری بیوی کو دیکھا کرتے تھے ، آپ کے پاس آیا ہوں تو یہاں نظام ہی الگ ہے ، آپ