Brailvi Books

تذکرۂ جانشینِ امیرِاہلِ سُنّت ( قسط اوّل)
1 - 30
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
تذکرۂ جانشینِ امیرِاہلِ سُنّت ( قسط اوّل) 
دُرود شریف کی فضیلت
حضرتِسَیِّدُنا  کَعْبُ الاَحْباررَحمَۃُ  اللّٰہِ تَعالٰی عَلَیہ فرماتے ہیں : اللہ  کریم نے حضرتِ سَیِّدُناموسیٰعَلٰی نَبِیّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ارشادفرمایا : کیا تم چاہتے ہو کہ قِیامت کے دن تمہیں  پیاس محسوس نہ ہو؟عرض کی : اے میرے پروردگار !  ہاں  میں  یہ پسند کرتا ہوں ۔  ارشاد فرمایا : تو محمد عربیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپرکثرت سے دُرُودِ پاک پڑھا کر و ۔  ( القول البدیع ، الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللہ ، ص۲۶۴) 
اَلْاماں !  ہنگام محشر ، پیاس کی شدت سے سرور	جب زبانیں آئیں باہر ، تم پلانا جام کوثر
یانبی سلامٌ علیک ، یا رسول سلامٌ علیک	یا حبیب                            سلامٌ علیک ، صلوٰۃُ اللہ علیک
 ( وسائل بخشش ( مرمم) ، ص۶۱۷) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب	صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
نئی زندگی کیسے ملی؟
		مدنی چینلکے ڈائریکٹر جواد عطاری مدنی چینل کے سلسلے  “ مدنی انقلاب “  کی ریکارڈنگ کے لئے ایک مرتبہ صوبہ پنجاب  ( پاکستان) کے مشہورشہر ” راولپنڈی  “   پہنچے ۔  وہاں ان کی ملاقات ایک ایسے اسلامی بھائی سے ہوئی جو معدے کے کینسر میں مبتلا تھے ۔