اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
تذکرۂ جانشینِ امیرِاہلِ سُنّت ( قسط اوّل)
دُرود شریف کی فضیلت
حضرتِسَیِّدُنا کَعْبُ الاَحْباررَحمَۃُ اللّٰہِ تَعالٰی عَلَیہ فرماتے ہیں : اللہ کریم نے حضرتِ سَیِّدُناموسیٰعَلٰی نَبِیّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ارشادفرمایا : کیا تم چاہتے ہو کہ قِیامت کے دن تمہیں پیاس محسوس نہ ہو؟عرض کی : اے میرے پروردگار ! ہاں میں یہ پسند کرتا ہوں ۔ ارشاد فرمایا : تو محمد عربیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپرکثرت سے دُرُودِ پاک پڑھا کر و ۔ ( القول البدیع ، الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللہ ، ص۲۶۴)
اَلْاماں ! ہنگام محشر ، پیاس کی شدت سے سرور جب زبانیں آئیں باہر ، تم پلانا جام کوثر
یانبی سلامٌ علیک ، یا رسول سلامٌ علیک یا حبیب سلامٌ علیک ، صلوٰۃُ اللہ علیک
( وسائل بخشش ( مرمم) ، ص۶۱۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
نئی زندگی کیسے ملی؟
مدنی چینلکے ڈائریکٹر جواد عطاری مدنی چینل کے سلسلے “ مدنی انقلاب “ کی ریکارڈنگ کے لئے ایک مرتبہ صوبہ پنجاب ( پاکستان) کے مشہورشہر ” راولپنڈی “ پہنچے ۔ وہاں ان کی ملاقات ایک ایسے اسلامی بھائی سے ہوئی جو معدے کے کینسر میں مبتلا تھے ۔