Brailvi Books

تذکرہ مُجَدِّدِ اَلْفِ ثانی
36 - 42
 حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے بعد تمام صحابۂ کرام میں سب سے افضل سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
 ہیں ،   پھر ان کے بعد سب سے افضل سیِّدُنا مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمہیں ۔   (ایضاً،  مکتوب۲۶۶ ج۱ص ۱۲۹،  ۱۳۰ ملخصا)  
٭مجلس میلاد شریف میں اگر اچّھی آواز کے ساتھ قراٰنِ کریم کی تلاوت کی جائے،   نعت شریف اور صحابہ و اہل بیت و اولیائے کاملین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْنَکی منقبت پڑھی جائے تو اس میں کیا حرج ہے!          (مکتوبات ِ امامِ ربّانی،  دفترسوم،  حصہ ہشتم ،  مکتوب۷۲ ج۲ص۱۵۷ ملخّصًا)  
٭حضور تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کمالِ محبت کی علامت یہ ہے کہ آدمی حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دشمنوں سے کامل دشمنی رکھے ۔    (ایضاً،  دفتراول،  حصہ سوم ،  مکتوب۱۶۵ ج۱ص۴۸ ملخّصًا)  
 گانا بجانا ز ہرِ قاتل ہے
٭حضرت سیِّدُنا مجدد الف ثانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں :   گانے بجانے کی خواہش مت کیجیے ،   نہ اس کی لذّت ہی پرفدا ہوں کیوں کہ یہ شہد ملا قاتل زہر ہے۔   (ایضاً ،  دفتر سوم،  حصہ ہشتم ،   مکتوب ۳۴ ج ۲ ص ۸۶ ملخّصًا)  
کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  گانے باجے سننا سنانا شیطانی اَفعال ہیں ،  سعادت مندمسلمان ان چیزوں کے قریب بھی نہیں پھٹکتے ۔  گانے باجوں سے بچنا بے حد ضروری ہے کہ اس کا عذاب کسی سے بھی نہ سہا جاسکے گا۔  حضرت سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے:   جو شخص