بات ہے میں تمہارے دل میں تاریکی (یعنی اندھیرا) دیکھتا ہوں ؟ میں نے اِقرار کیا کہ میں چُھپ کر افیون کھاتا ہوں لیکن اب اس سے توبہ کرتا ہوں ۔ (ایضاً)
{۶} مانگ کیا منگتا ہے؟ (حکایت)
ایک دن حضرتِ سیِّدُنا مجدِّدِ اَلْفِ ثانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی تنہائی میں تشریف فرماتھے اور ایک نو مسلم (یعنی نیا مسلمان ) آپ کی خدمتِ بابرکت میں موجود تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اُس سے فرمایا: ’’ مانگ کیا مانگتا ہے؟ جو مانگے گاوُہی ملے گا۔ ‘‘ اُس نے عرض کیا: ’’عالیجاہ! میرا بھائی اور والِدہ اپنے کُفْر میں بڑی شدّت (یعنی سختی ) رکھتے ہیں ، میری بہت کوشش کے باوُجُود وہ اسلام قَبول نہیں کرتے، آپ توجُّہ فرمادیجئے کہ وہ مسلمان ہوجائیں ۔ ‘‘ فرمایا : اس کے علاوہ کچھ اور بھی چاہئے؟ عرض کی: آپ کی توجُّہ سے مجھے بھلائیاں مل جائیں گی، لیکن ابھی یہی خواہش ہے کہ وہ مسلمان ہوجائیں ۔ فرمایا: ’’وہ بہت جلد مسلمان ہوجائیں گے۔ ‘‘آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے فرمانے کے تیسرے دن اس کا بھائی اور والِدہ دونوں سرہند شریف آکر مُشَرّف بہ اسلام ہوگئے۔ (ایضاًص۲۰۳مُلَخَّصًا) اللہُ ربُّ العِزّت عَزَّوَجَلَّکی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
{۷} مرید کی مدد فرمائی (حکایت)
حضرت سیِّدُنا مجدّدِاَلف ثانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکے مریدِ خاص سید جمال ایک روز