دوست احبا ب کی طرف سے ایصالِ ثواب کے منتظر رہتے ہیں ٭ مردوں کو ثواب پہنچتا ہے اور وہ ثواب پا کر مطمئن ہوجاتے ہیں ٭ ایصالِ ثواب کرنا اولیائے کرام کا طریقہ رہا ہے۔
ہزار دانے والی تسبیح
حضرت حاجی حبیب احمد عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللہِ الاَ حَدفرماتے ہیں : جس دن میں نے حضرت سیِّدُنا مجدّدِاَلف ثانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکو کلمہ طیبہ کا ثواب نذر کیا اسی دن سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے لیے ایک ہزار دانے والی تسبیح بنوائی اور تنہائی میں اس پرکلمہ طیبہ کا ورد فرمانے لگے۔ شبِ جمعہ کو خاص طور پر مریدین کے ہمراہ اُسی تسبیح پرایک ہزار دُرُود شریف کا وِرد فرمایا کرتے۔ (حَضَراتُ القُدْس، دفتر دُوُم ص ۹۶)
بی بی عائشہ کے ایصال ثواب کی حکایت
امام ربّانی، حضرت مجدّدِاَلف ثانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں : پہلے اگر میں کبھی کھانا پکاتا تو اس کا ثواب حضور سرور عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَو امیرُالْمُؤمِنِین حضرت مولائے کائنات، علی المرتضٰی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمو حضرت خاتون جنت فاطمۃ الزہرا و حضرات حسنین کریمین رضی اللہ تعَالٰی عنہمکی ارواح مقدسہ کے لئے ہی خاص ایصال ثواب کرتا تھا۔ ایک رات خواب میں دیکھا کہ جناب رسالت مآبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف فرما ہیں ۔ میں نے آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت بابرکت میں سلام عرض کیاتو آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میری جانب متوجہ نہ ہوئے اور چہرہ ٔ انور دوسری جانب