Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
9 - 56
کے ساتھ ساتھ مریضوں کی عیادت کرتے ، دور ونزدیک جا جا کر جنازوں میں شرکت فرماتے اور غمی وخوشی کے مواقع پر مسلمانوں کی ایسی دلجوئی فرماتے کہ وہ بھی بفضلہ تعالیٰ متأثرہوئے بغیر نہ رہتے۔ یوں یہ سلسلہ بڑھتے بڑھتے اب یہاں تک پہنچ چکا ہے کہ عاشقانِ رسول کے سُنّتوں کی تر بیت کے بے شمار مَدَنی قافلے مُلک بہ مُلک شہر بہ شہر اورقَریہ بہ قَریہ 3دن، 12دن30 دن بلکہ 12اور 26ماہ کے لئے بھی سفر کرکے علمِ دین اور سُنّتوں کی بہاریں لُٹا رہے ہیں اور نیکی کی دعوت کی دھو میں مچا رہے ہیں۔
نورانی چہرے دیکھ کر مسلمان ہو گیا
    ۱۴۲۵ھ( جنوری 2005ء) میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران اور مجلس بیرونِ ممالک کے بعض اراکین وغیرہ کا مَدَنی قافِلہ بابُ المدینہ( کراچی پاکستان) سے سفر کر کے ساؤتھ افریقہ پہنچا، اِسی دوران دعوتِ اسلامی کا مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بنانے کیلئے جگہ دیکھنے کے لئے یہ قافِلہ ایک مقام پرگیا ، وہاں پہلے سے موجود اسلامی بھائیوں نے مَدَنی قافِلے کا پُر تپاک طریقے پر خیر مقدم کیا۔ اُس جگہ کامالِک جو کہ کرسچین تھا ،با عمامہ و بارِیش چمکدار و نور بار چہرے والے عاشِقانِ رسول کے جلووں اور اللہ اللہ کے پُر کیف نغموں میں مست ہوگیا،
Flag Counter