Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
10 - 56
بے قرار ہو کر آگے بڑھا اور نگرانِ شورٰی سے کہنے لگا،'' مجھے مسلمان کر لیجئے۔'' اُسے فوراً نصرانی مذہب سے توبہ کروا کر کلمہ شریف پڑھا کر مسلمان کر لیا گیا، اسلامی بھائیوں کی خوشی کی انتہاء نہ رہی،اللہ اللہ کی زور دار صداؤں سے فَضا کا سینہ دَہَل اُٹھا۔
(فیضان سنّت،باب آدابِ طعام،ج ۱،ص۴۰۹)
مدینہ: مدنی قافلے کی مزید بہاروں اور دیگر بہت سی معلومات کے لئے ''فیضانِ سنّت جلد اوّل ''اور ''دعوتِ اسلامی کی مَدَنی بہاریں'' مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیۃً طلب فرمائيے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مَدَنی تربیت گاہیں
    امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی خواہش کے احترام میں نیکی کی دعوت کو مُؤَثِّر انداز میں عام کرنے کے لئے مُتَعَدِّد مقامات پر تربیّت گاہیں قائم ہیں جن میں دُور و نزدیک سے اسلامی بھائی آکر قِیام کرتے ،عاشقانِ رسول کی صُحبت میں سنّتوں کی تربیت پاتے اور پھرقُرب وجَوار میں جا کر ''نیکی کی دعوت ''کے مدنی پھول مہکاتے ہیں ۔ تربیت گاہوں میں ہمہ وقت اسلامی بھائی موجود ہوتے ہیں راہِ خدا عزوجل میں چند گھنٹے پیش کرنے والابھی یہاں سے علمِ دین کے مَدَنی پھول چُن سکتاہے۔
Flag Counter