دعوتِ اسلامی کے اوائل ہی سے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ بزرگانِ دین کی اِتِّباع میں راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرتے ۔دن میں بسا اوقات ایک سے زائد مرتبہ بیانات کرتے اور بسوں ،ٹرینوں میں سفر کر کے مسجد مسجد ، گاؤں گاؤں ،شہر شہر خود تشریف لے جاتے ۔باب المدینہ (کراچی )میں آپ کے کھانے کا Tiffenاکثرساتھ ہو تا یہاں تک کہ عام طور پر ہر جگہ نمک کی ڈِبیابلکہ عموماً اپنا پانی تک ساتھ رکھتے کہ کسی سے سُوال نہ کرنا پڑجائے۔ اوائل میں اکثر ایسا ہوتا کہ گھرواپَس آتے وقت بس آدھے راستے میں اتار دیتی رکشہ یا ٹیکسی کا کرایہ ادا کرنے کی استطاعت نہ ہونے کے سبب آدھی رات کے وقت پانچ یا چھ کلو میٹر پیدل چل کر گھر آنا پڑتا۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ نیکی کی دعوت دینے