Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
7 - 56
ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے ''کا جذبہ دیا، اِن اسلامی بھائیوں نے دوسرے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کی اور یوں نیکی کی دعوت کا یہ سلسلہ بڑھتا چلا جارہاہے۔ جہاں لاکھو ں بے عمل مسلمان ،نمازی اور سُنتّوں کے عادی بن چکے ہیں وہیں مختلف مُمالِک میں کُفّار بھی مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی کے ہاتھوں مشرَّف بہ اسلام ہوتے رہتے ہیں۔
کا فِر کا قَبولِ اسلام
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ (باب المدینہ کراچی) سے عاشِقانِ رسول کاایک 92 دن کا مَدَنی قافِلہ کولمبو کے سفر پر تھا۔ جس دن ضلع ''ایرو'' 30 دن کیلئے مَدَنی قافِلے کی سفر پر روانگی تھی۔ اِس دوران ایک اسلامی بھائی ایک غیر مسلم نوجوان کو امیرِ قافِلہ کی خدمت میں لائے۔ امیرِ قافِلہ نے سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کے اعلیٰ کردار سے مُتَعَلِّق چند خوشبودار مَدَنی پھول پیش کر کے اس کو اسلام کی دعوت پیش کی۔ اِس پر اُس نے بعض سُوالات کئے جس کے جوابات دیئے گئے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ کم و بیش ایک گھنٹے کی
Flag Counter