Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
33 - 56
مدارِسُ الْمدینہ (بالِغان)
    الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مساجد وغیرہ میں عُمُوماَبعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃالمدینہ (بالغان)کی ترکیب ہوتی ہے جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارج سے ُحرُوف کی درست ادائیگی کے ساتھ قراٰن کریم سیکھتے ، دعائیں یاد کرتے،اپنی نمازوں کی اصلاح کرتے اورسُنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں ۔
شِفاخانے
    محدود پیمانے پر شِفاخانے بھی قائم ہیں جہاں بیمار طَلَبہ اور مَدَنی عملہ کا مفت عِلاج کیا جاتاہے، ضرورتاَ مریضوں کوداخل بھی کرتے ہیں نیز حسبِ ضرورت بڑے اسپتالوں کے ذریعے بھی علاج کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔عالَمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں گیارہ بستروں پرمشتمل مُسْتَشْفٰی

( ہسپتال) موجود ہے۔ جہاں طبِّی امداد کا مناسب انتظام ہے۔
Flag Counter