دعوتِ اسلامی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس کے ''جامعۃ المدینہ ''میں دورۂ حديث کے بعد جید علمائے کرام کی زير نگرانی تَخَصُّصْ فِی الْفِقْہْ کروايا جاتا ہے جس کی مدت دو سال ہے جس میں مُتَعَدِّد عُلَمائے کرام اِفتا کی تربیت پارہے ہیں۔اس کورس میں داخلے کے لئے بھی باقاعدہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ اس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ سے اِجارہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی معاشی پريشانیوں سے آزاد ہوکر مفتی کورس کرسکيں ۔فی الحال یہ کورس جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں کروایا جاتاہے۔اس میں تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نجی طور پر فتاوی رضویہ (مکمل30 جلدیں)بہار شریعت(20حصے)کا مطالعہ کرنے کے علاوہ اُردُو میں شائع ہونے والے مفتیان اہل سنّت کے فتاوی کے کثیر مجموعے پڑھنے ضروری ہوتے ہیں ساتھ ہی جو مفتیان کرام کی نگرانی میں 1200 فتوے لکھ لے اس کو مُتَّخَصِّصْ فِی الْفِقْہ کی سند جاری کی جاتی ہے۔مزید 1400 فتاویٰ تحریر کرنے والے کو ''نائب مفتی''کا منصب ملتا اور پھر 1400 فتاویٰ لکھنے پر دعوتِ اسلامی کی مجلسِ افتاء کی منظوری کی صورت میں''مفتی ومُصَدِّق''(یعنی فتاویٰ کی تصدیق کرنے کا اہل) قرار دیا جاتا ہے ۔ ایک سالہ تَخَصُّصْ فِی الْفُنُوْنْ وتوقِیْتْ کے کورس کا سلسلہ بھی ہے۔