کی دوسری منزل میں کھولی گئی ۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا ،جامعۃ المدینہ کی مزیدشاخیں کُھلتی چلی گئیں ۔تادمِ تحریر(یکم رجب المرجب ۱۴۲۹ھ)107جامعات بنام ''جامعۃالمدینہ'' قائم ہیں ان کے ذریعے کم وبیش 5,000 اسلامی بھائیوں کو (حسبِ ضرورت قیام وطعام کی سہولتوں کے ساتھ)''درس نظامی''(عالم کورس) اورتقریباً2,000 اسلامی بہنوں کو ''عالمہ کورس'' کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔اہلسُنّت کے مدارس کے مُلک گیر ادارہ تنظیم المدارس(پاکستان) کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں برسوں سے تقریباََ ہر سال ''دعوتِ اسلامی'' کے جامعات کے طلبہ اور طالبات پاکستان بھرمیں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بسااوقات اوّل ،دُوُم اور سِوُم پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔جامِعۃُ المدینہ سے سَنَدِ فَراغت حاصِل کرنے والے عُلَما کے نام کے ساتھ مَدَنی لکھا اور بولاجاتا ہے۔