Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
17 - 56
سویا ہوا بیٹا غائب تھا! میں گھبرا کراُٹھ بیٹھی کہ کہیں پھر وارِدات کرنے اور کسی کا گھر اُجاڑنے تو نہیں چلا گیا! مگر جُوں ہی صِحن کی طرف نظر اُٹھی تو کیا دیکھتی ہوں کہ میرا بیٹا مُصلّٰی بچھائے خُشُو ع و خُضُوع کے ساتھ تَہَجُّد ادا کر رہا ہے سلام پھیرنے کے بعد وہ رو رو کر ربِّ کائنات کے حُضُور مُناجات میں مشغول ہو گیا ۔
گناہوں سے مجھ کو بچا یا الہٰی		بُری خصلتیں بھی چُھڑا یاالہٰی

خطاؤں کو میری مِٹا یا الہٰی		مجھے نیک خصلت بنا یا الہٰی

تجھے واسطہ سارے نبیوں کا مولا	مِری بخش دے ہر خطا یا الہٰی
    بیٹے کو روتا بِلکتا دیکھ کر میرا دل بھر آیا اور میں روتے روتے اپنے لال سے لپٹ گئی۔ کچھ دیر تک ہم ماں بیٹے ہِچکیاں لے کر روتے رہے ، جب اِفاقہ ہوا تو میرے اِستِفسار پر اُس نے اِس حیرت انگیز تبدیلی کے متعلِّق بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے جَیل میں تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول مُیَسَّر آ گیا، جَیل کے اندر دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغین باقاعِدہ قراٰنِ پاک وُضُو ، نَماز، اورسنَّتیں سکھاتے اور دُعائیں یا د کرواتے ہیں۔ عاشِقانِ رسول کی انفِرادی کوشِش سے میں گناہوں سے تائب ہوا۔ یہ باتیں سُن کر میرا دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوگیا۔ میں دعوتِ اسلامی والوں کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے
Flag Counter