Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
18 - 56
میرے نافرمان، جرائم پیشہ اورمَنِشیات کے عادی بیٹے کو اِصلاح کاسامان فراہم کیا۔ دعوتِ اسلامی کا مجھ دکھیاری ماں پر اور ہمارے خاندان پر عظیم احسان ہے۔ میری دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ تمام غمزدہ ماؤں کے اُن اَسیر بیٹوں کو جو جیلوں کے اندر ہیں دعوتِ اسلامی کامَدَنی ماحول نصیب کرے تا کہ وہ جَرائم سے مُنہ موڑ لیں اور سنّتوں سے رِشتہ جوڑ لیں۔''
مدینہ:اس طرح کی مزید بہاریں پڑھنے کے لئے رسالہ ''دعوتِ اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات'' مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیۃً طلب کیجئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اجتِماعی اِعْتِکاف
    دعوتِ اسلامی کے معرضِ وجود میں آنے سے دویاتین سال پہلے رمضان المبارک میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے نورمسجد کاغذی بازار میٹھادر باب المدینہ کراچی(جہاں آپ امامت بھی فرماتے تھے) میں تنہا اعتکاف کیا ۔ پھر اگلے سال آپ دامت برکاتہم العالیہ کی انفرادی کوشش سے مزید 2اسلامی بھائی آپ کے ساتھ اعتِکاف کرنے کے لئے تیار ہوگئے ۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی ملنساری کی عادت اور انفرادی کوششوں کی برکت سے ایک سال ایسا آیا کہ معتکفین کی تعداد
Flag Counter