تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل |
جیل خانوں میں بھی دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ قرآن کے ذریعے مدنی کام کی ترکیب ہے۔ کئی ڈاکواور جَرائم پیشہ افراد جیل کے اند ر ہونے والے مَدَنی کاموں سے مُتأَثِّر ہوکر تائب ہونے کے بعدرِہا ئی پاکر عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافِلوں کے مسافر بننے اور سُنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پارہے ہیں ،آتَشیں اسلِحےَ کے ذَرِیعے اندھا دُھند گولیاں برسانے والے اب سُنَّتوں کے مَدَنی پھول برسارہے ہیں !مُبَلِّغین کی انفِرادی کوشِشوں کے باعِث کُفّار قیدی بھی مُشَرَّف بہ اسلام ہو رہے ہیں۔
قیدی کی اصلاح
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ تحریرفرماتے ہیں:''دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی جَیل خانوں میں بھی دھوم مچی ہوئی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جَیل کے اندر دیگر تبلیغی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قیدیوں کیلئے تعلیمِ قراٰن اور شریعت کورس کا سلسلہ بھی ہے۔ جن کو پولیس کی مار اور کال کوٹھڑی کے تنگ و تاریک درو دیوار نہ سدھار سکے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکات سے ایسوں کی اِصلاحات کے بھی واقِعات ہوئے ہیں۔ چُنانچِہ مشہور صوفی بُزُرگ بابا بُلّھے شاہ رحمۃ اللہ ِتعالی علیہ کے پاکیزہ خِطّے ضلع قُصُور ڈاکخانہ کُھڈیاں سے ایک اسلامی