آپ کے ساتھ نابینا اشخاص نے بھی سر پر سبز عمامہ اور سفید لباس کو اپنا رکھا ہے، ان سب کے چِہروں پر داڑھی بھی ہے۔''
اُس کی گفتگو سُننے کے بعد امیرِقافِلہ نے اسے مختصر طور پر ''مجلس خُصوصی اسلامی بھائی ''کے بارے میں بتایا۔پھر شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی دینِ اسلام کیلئے کی جانے والی عظیم خدمات کا تذکرہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کا تعارف بھی کروایا۔پھر اس سے کہا کہ'' یہ نابینا اسلامی بھائی اُنہی بے عمل مسلمانوں (جنہیں دیکھ کر آپ اسلام قبول کرنے سے کترارہے ہیں)کی اصلاح کے لئے نکلے ہیں ۔''یہ بات سن کر وہ اتنا مُتَأَثِّر ہوا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔
مدینہ:گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کی مزید بہاریں پڑھنے کے لئے رسالہ ''گونگا مبلغ'' مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیۃً طلب کیجئے ۔