باب المدینہ کراچی 2007 میں راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے نابینااسلامی بھائیوں کا ایک مَدَنی قافلہ مطلوبہ مسجد تک پہنچنے کیلئے بس میں سوار ہوا۔ اس مَدَنی قافلے میں چندعُمُومی اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔ امیرِ قافِلہ نے برابر بیٹھے شخص پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس کانام وغیرہ معلوم کیا تو وہ کہنے لگاکہ ''میں کرسچین ہوں، میں نے مذہب اسلام کا مطالعہ کیا ہے اور اس مذہب سے متأثر بھی ہوں مگر فی زمانہ مسلمانوں کا بگڑا ہوا کردار میرے اسلام قبول کرنے میں رُکاوٹ ہے۔ البتہ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگ ایک جیسے(سفید) لباس میں ملبوس ہیں ، جب بس میں چڑھے تو بلند آواز سے سلام کیا ۱؎ اور حیرت تواس بات کی ہے کہ